ڈی آئی خان: 38 زائرین پہ مشتمل قافلہ قرنطینہ سنٹر پہنچ گیا

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ڈیرہ اسماعیل خان میں 38 زائرین پہ مشتمل قافلہ قرنطینہ سنٹر پہنچ چکا ہے۔ تفتان بارڈر سے 38 زائرین پر مشتمل قافلہ قرنطینہ سنٹر (گومل میڈیکل کالج) پہنچا زائرین کا تعلق پشاور اور پاڑہ چنار سے ہے۔

زائرین کے قافلے کا ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر حافظ فاروق گل بیٹنی، ڈاکٹر درِآب خان، ڈاکٹر عنایت میانخیل اور ڈی ایس پی غازی خان نے خیر مقدم کیا۔

قرنطینہ سنٹر پر زائرین کو 1122 کی ٹیم نے کلورین کا سپرے کر کے اسنیٹائز کرنے کے بعد ان کو الگ الگ کمروں میں منتقل کر دیا ہے، جہاں آج ان کے سیمپل لئے جائیں گے اور سیمپل کے منفی رزلٹ آنے والوں کو اپنے گھروں کو روانہ کیا جائے گا جبکہ مثبت رزلٹ آنے والے زائرین کو کچھ روز کے لئے مذید قرنطینہ سنٹر میں رکھا جائے گا اور خدانخواستہ حالت بگڑنے پہ وارڈ میں منتقل کیا جائے گا۔

زائرین کے قافلے کی آمد کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر درابن شاہ بہرام تحصیلدار  قانونگو جمیل شاہ اور اسسٹنٹ پٹواری خالد بھی موجود تھے۔