خیبر پختونخوا : کرونا متاثرین کی تعداد 744 جبکہ 145 صحتیاب

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 3 اموات ہو گئی ہیں جس کے بعد صوبہ بھر میں وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 34 ہو گئی ہے۔  محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق 24 گھنٹوں میں 47 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 744 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق پشاور سے 9، بونیر 6، دیراپر اور ہنگو سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے جبکہ کرم 2، مالاکنڈ 3، مردان 2 اور مانسہرہ سے 10 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ سوات، نوشہرہ سے 2،2، جنوبی وزیرستان سےایک کیس رپورٹ ہوا ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 204 مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا سے اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 145 ہے۔