کورونا وائرس : ڈاکٹروں و دیگر سٹاف کو گارڈ آف آنر پیش

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

پشاور میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس سے فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں و دیگر سٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

تقریب میں وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات اجمل خان وزیر، پرنسپل سیکریٹری شہاب علی شاہ، ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشفاق خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر صاحبان و دیگر عملے کی کارکردگی کو سراہا گیا اور کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں محکمہ صحت کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی جبکہ محکمہ صحت کے ساتھ ضلعی انتظامیہ، پولیس، ڈبلیو ایس ایس پی اور لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر محکمے فرنٹ لائن پر ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔

تقریب میں فرنٹ لائن پر ڈیوٹیاں دینے والے افسران و اہلکاروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ تقریب کے آخر میں مشیر برائے اطلاعات اجمل خان وزیر نے ڈاکٹروں میں تحائف تقسیم کیے۔