ضلعی انتظامیہ اور الخدمت فاؤنڈیشن کے اشتراک سے راشن تقسیم

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے خیبر پختونخوا کے شہر لکی مروت میں نافذ لاک ڈاؤن کے دوران مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) نورالامین کے مطابق کورونا وائرس کے کیس سامنے آنے پر لکی مروت کے علاقوں ممہ خیل اور لنڈاحمد خیل کو مکمل سیل کر دیا گیا تھا، ایک ہفتہ سیل رہنے سے علاقے میں کھانے پینے کی اشیاء کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے.

علاقے میں ضلعی انتظامیہ اور الخدمت فاؤنڈیشن نے لاک ڈاؤن علاقوں کے گھروں تک راشن پہنچا دیا۔

امداد کے پیکیج میں کھانے پینے کی اشیاء اور حفاظتی سامان شامل ہے، تقسیم کے عمل کی نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور الامین اور جماعت اسلامی کے امیر عزیزاللہ خان نے کی۔