جنوبی وزیرستان کے سب ڈویژن لدھا میں کورونا وائرس کیس

قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے سب ڈویژن لدھا کے علاقہ سراروغہ شمیرائی گاوں میں کورونا وائرس کا مشتبہ مریض مبارک شاہ والد ملک عبدالحلیم خان سامنے  آیا ہیں .

کیس سامنے انے کے بعد مشتبہ مریض کو علاقے کے  قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ  ایس آر ایس پی  کی جانب سے سراروغہ اور گرد و نواح کے علاقوں میں حفاظتی تدابیر اختیار کرکے سپرے کیلئے ٹیمیں پہنچ کر کام شروع کردیا ہے.

اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ولی الرحمان نے میڈیا کو کورنا وائرس کے مشتبہ مریض کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مریض کی حالت سٹیبل ہے اور اس کے ٹیسٹ سیمپل پشاور لیبارٹری بھیج رہے ہیں۔