شمالی وزیرستان اور مہمند میں فورسز کی کارروائی، 7 دہشتگرد ہلاک

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 7 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی وزیرستان اور مہمند میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔

بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے گاؤں اِدل خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات موصول ہونے پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی، جس کے دوران فرار کی کوشش کرنے والے 4 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مہمند میں بھی سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بھارتی ادویات، اسلحہ، مواصلاتی آلات، لٹریچر اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔