طویل لاک ڈاؤن : پشاور کے تاجروں کے صبر کا پیمانہ لبریز

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

پشاور کے تاجروں کا طویل لاک ڈاؤن کے باعث صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا جس کی وجہ سے  گذشتہ روز پشاور کے مختلف علاقوں میں تاجروں نے احتجاجاً اپنی دکانیں کھول دیں جبکہ اس معاملے پر انتظامیہ اور دکانداروں میں پورا دن آنکھ مچولی جاری رہی۔

تاجروں  کے بازار دالگراں، اشرف روڈ، پیپل منڈی، شعبہ بازار، شاہین مسلم ٹاؤن، اخون آباد، یوسف آباد، رشید گڑھی اور یکہ توت سمیت شہر کے مختلف مقامات پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے زبردستی دکانیں کھولنے پر ایکشن لیا گیا۔

اس طرح پیر کے روز بھی تاجروں نے بیشتر مقامات پر دکانیں زبردستی کھولنے کی کو شش کی جس میں پیپل منڈی، شعبہ بازار میں جزوی طور پر دکانیں کھول رکھی تھی، تاہم پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے چھاپوں سے قبل تاجر دکانیں بند کر کے فرار ہو گے.

یاد رہے کہ دکانوں کے کھولنے کے معاملے پر پولیس اہلکاروں اور تاجروں کے درمیان پیر کے روز جھگڑے بھی ہوئے جبکہ کچھ تاجروں کو قانون کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے گرفتار بھی کیا .