پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث سڑکیں سنسان، معمولات معطل

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں جہاں اضافہ ہورہا ہے وہیں وفاقی و صوبائی حکومتیں وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے معیشت کو پر اثرات کم سے کم کرتے ہوئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہیں۔ ملک کے تقریباً تمام حصوں میں لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ہے تاکہ سماجی دوری کے ذریعے وائرس کے پھیلاو کو روکا جاسکے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک ملک میں تقریباً ایک ہزار 664 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ وائرس 21 افراد کی جان بھی لے چکا ہے اور 28 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ملک کے تقریباً تمام حصوں میں لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ہے تاکہ سماجی دوری کے ذریعے وائرس کے پھیلاو کو روکا جاسکے۔
راولپنڈی میں رضاکار فیومگیشن کر رہے ہیں –
ایک عمر رسیدہ شخص اسلام آباد کی سڑک پر کرکٹ کھیل رہے ہیں –
اسلام آباد میں ایک بینک کے باہر عوام پیسے نکالنے کے لیے فیس ماسک پہنے لائن میں لگے ہیں – فوٹو: اے ایف پی
پشاور میں لاک ڈاون کے دوران بچے کھڑکی سے باہر دیکھ رہے ہیں