خیبر پختونخوا حکومت پلازمہ سے کورونا مریضوں کے علاج کیلئے سرگرم

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

خیبر پختونخوا حکومت پلازمہ سے کورونا وائرس کی وباء میں مبتلا مریضوں کے علاج کیلئے سرگرم ہوگئی۔

اس ضمن میں خیبر پختونخوا حکومت نے پیسیو ایمونایزیشن کیلئے 5 رکنی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔  ذرائع کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کیلئے ہیماٹالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر شاہ تاج خان بطور چیئرمین کام کریں گے۔

ان کے علاوہ پروفیسر فضل رازق، ڈاکٹر خالد خان، ڈاکٹر حمیدہ قریشی اور ڈاکٹر عثمان خٹک کو بھی کمیٹی کا رکن مقرر کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق کمیٹی کورونا پلازمہ کو انوسٹی گیشنل علاج کے طور پر استعمال کرنے کی سفارشات مرتب کرے گی۔