پاراچنار میں کورونا کے مشتبہ دونوں مریضوں کے ٹیسٹ منفی آگئے

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

پاراچنار میں کورونا کے مشتبہ دونوں مریضوں کے ٹیسٹ منفی آگئے ہیں، پاراچنار کے علاقہ للمئے سے تعلق رکھنے والے اجمل حسین کا ٹیسٹ منفی آیا ہے.

ڈپٹی کمشنر ضلع کرم شاہ فہد کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ضلع کرم میں جن دو افراد کے ٹیسٹ پازیٹیو آگئے تھے ان کے دوبارہ اسلام آباد سے ٹیسٹ کرائے گئے جو نیگیٹو آگئے ہیں اور اللہ کے فضل و کرم سے اب ضلع کرم میں کرونا وائرس کا کوئی پازیٹیو کیس موجود نہیں ہے تاہم ضلع بھر میں کرونا وائرس سے شہریوں کو بچانے کیلئے بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں۔

اسکے علاوہ انتظامیہ کی جانب سے پاراچنار شہر کے مختلف شاہراہوں، پبلک مقامات اور مختلف دفاتروں میں کرونا وائرس سے بچاو کیلئے کلورین کا سپرے کیا گیا تاکہ لوگ اس وائرس کی وبا سے بچ سکیں۔