سہانا سمانہ

اورکزئی ایجنسی اور خیبر پختونخوا کے سنگم پر واقع تاریخی مقام سمانہ سیاحت کا ایک مشہور مرکز سمجھا جاتا ہے. سطح سمندر سے تقریباً چھ ہزار فٹ کی بلندی پر واقع سمانہ ضلع ہنگو اور اورکزئی ایجنسی کا ایک چھوٹا سا سرحدی اور تاریخی گاؤں ہے۔ اس علاقے کے حدود کچھ اس طرح قائم ہے کہ ایک سرا اورکزئی ایجنسی کا حصہ ہے تو دوسرا حصہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں آتا ہے۔

قدرت کی حسین نظاروں پر مشتمل یہ علاقہ ضلع کوہاٹ اور ہنگو کے لوگوں کے لیے ایک خوبصورت سیاحتی مقام کی حیثیت رکھتا ہے جہاں گرمیوں میں ہر سال ہزاروں سیاح ٹھنڈے موسم کا مزہ لینے جاتے ہیں۔