کورونا وائرس، خیبر پختونخوا میں فوج تعینات کرنے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے خیبر پختونخوا میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا وائرس کے تناظر میں لاک ڈاؤن پر عمل درآمد میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے وفاق سے فوج تعینات کرنے کی درخواست کی تھی۔

وزارت داخلہ نے کابینہ سے خیبرپختونخوا میں فوج تعینات کرنے کی استدعا کی تھی، کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے صوبے میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دی۔

کابینہ کی منظوری کے بعد پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد کے لیے خیبرپختونخوا میں تعینات ہوگی۔