اورکزئی میں چاردیواری گرنے سے 4 بچے جاں بحق

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

قبائلی ضلع اور کزئی میں گھر کی چاردیواری گرنے سے چار بچے جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

اورکزئی پولیس کے مطابق واقعہ لوئر اورکزئی کے علاقہ درہ منی خیل میں پیش آیا جہاں غلام نبی کے گھر کی چاردیواری گر گئی جس کے نتیجے میں چار بچے جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

مرنے والے بچوں میں تین لڑکے اور ایک لڑکی شامل جبکہ ان کی عمر آٹھ سے بارہ سال کے درمیان تھی۔

پولیس کے مطابق چاردیواری بارشوں کی وجہ سے خستہ حال ہو گئی تھی، مغرب کے بعد بچے گھر کے بزرگ کے ساتھ دیوار تلے بیٹھے تھے، زخمی شخص اور چاروں میتوں کو کلایہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہ