کورونا وائرس کی تصدیق، انتظامیہ نے کوتوالی محلہ ہدیٰ سیل کر دیا

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

پشاور کی رہائشی خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد انتظامیہ نے کوتوالی محلہ ہدیٰ کو سیل کر دیا ہے۔  علاقے میں وائرس پھیلنے کے پیش نظر محلہ کو کورڈن آف کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی، ڈی سی پشاور اور وزیراعلٰی کے مشیر ارباب شہزاد نے متعلقہ علاقے کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ انتظامیہ نے شہریوں کو حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کے احکامات کی روشنی میں کوتوالی محلہ ہدیٰ کو لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔