صوبایی حکومت کا مستحقین کو 2000 روپے ماہانہ امداد دینے کا اعلان

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

خیبر پختونخوا حکومت نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے صوبے بھر کے مستحقین کو دو ہزار روپے ماہانہ امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کورونا وائرس کے پیش نظر صوبے بھر میں لگائے جانے والے لاک ڈاؤن کی وجہ مستحقین کو امداد دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر کے مستحقین میں دو ہزار روپے ماہانہ بطور امداد دیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ احساس پروگرام کے تحت بھی غریب گھرانوں کی مدد کررہے ہیں اور اس حوالے سے مختلف امدادی، طبی اور حفاظتی اقدامات کے لیے 32 ارب روپے مختص کر چکے ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حفاظتی اقدامات سے مزدور اور غریب طبقے کو مالی مسائل کا سامنا ہے جس کا احساس ہے، محدود وسائل کے باوجود عوام کے تعاون سے سخت حالات کا بھرپور مقابلہ کررہے ہے۔