وزیراعلیٰ محمود خان نے پشاور کا فضائی جائزہ لیا

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کورونا وائرس کی وجہ سے جاری ایمرجنسی کیوجہ سے پشاور کا فضائی جائزہ لیا، محمود خان نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے شہر کا جائزہ لیا۔

انہوں نے حیات آباد، کینٹ اور شہر کے مختلف علاقوں میں حفاظتی اور احتیاطی اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری کاظم نیاز بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے شہریوں اور کاروباری طبقے کے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز کی کارکردگی پر بھی اظہار اطمینان کیا، وزیراعلیٰ محمود خان نے مزید اقدامات بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔