خیبر پختونخوا میں 29 افراد نے کورونا وائرس کو شکست دیدی

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

خیبر پختونخوا میں 29 افراد نے کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 276 ہوگئی ہے جبکہ 710 مریضوں کے ٹیسٹوں کے نتائج موصول ہونے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں 29 کورونا پازیٹو مریضوں کا دوبارہ ٹیسٹ نیگیٹو موصول ہوگیا ہے۔ صحت یاب ہونے والوں میں 10 زائرین بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قرنطینہ مراکز میں رکھے گئے بیشتر مشتبہ مریض مکمل صحتیاب ہیں۔ یہ قرنطین کئے گئے افراد مقررہ مدت گزار کر خطرے سے باہر نکل آئے.

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق اب ڈی آئی خان قرنطینہ مراکز میں موجود 121 زائرین کو گھر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ڈی آئی خان میں کراچی، فیصل آباد، اسلام آباد اور ملک کے دیگر حصوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی صحتیاب ہوگئے ہیں۔

محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سفید ڈھیری پشاور میں قرنطین کئے گئے 190 افراد بھی خدشات سے آزاد ہوگئے ہیں۔ ہنگو سے تعلق رکھنے والے شخص کے جاں بحق ہونے کے بعد یہاں بیشتر افراد کو شبے کی بنیاد پر قرنطینہ میں رکھا گیا تھا، جن کے اب ٹیسٹ نیگیٹو آگئے ہیں۔