عالمی بینک نے پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر امداد کی منظوری دے دی

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

عالمی بینک نے کورونا وبا پرقابو پانے کی غرض سے پاکستان کے لیے 20 کروڑ ڈالر امداد کی منظور ی دیدی ہے۔ پاکستان کے لیے 20 کروڑ ڈالر امداد کی منظوری عالمی بینک کے ایگزیکٹو بورڈ نے دی ہے۔

عالمی بینک کی رقم ہیلتھ نظام کو بہتر بنانے اور کورونا سے سماجی اور اقتصادی اثرات کم کرنے کے لیے استعمال کی جا سکے گی تاکہ غربت کا شکار افراد کو سہولت فراہم کی جاسکے۔

عالمی بینک کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ اس رقم کی بدولت پاکستان کے لیے کورونا مریضوں کا پتا چلانے اور بیماری کو مانیٹر کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا جب کہ ہسپتالوں کو وینٹی لیٹرز سمیت طبی آلات اور عملے کے لیے حفاظتی سامان کی فراہمی میں بھی آسانی ہوگی۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں اب تک 35 افراد جاں بحق اور 2 ہزار 441 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔