ضلع کرم کے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو پروٹیکٹیو کٹس موصول

ضلع کرم کے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے کاوشوں سے مسلم ہینڈز آرگنائزیشن کی طرف سے  پروٹیکٹیو کٹس موصول ہوگئے۔ جس میں سوُٹس، سنیٹائزر، ماسکس، سرجیکل ٹوپیاں اور دستانے شامل ہیں۔
 
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ سمیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مزید برآں جملہ سامان ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عطاءاللہ کے حوالے کردیا۔
 
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے گذشتہ دنوں مسلم ہینڈز آرگنائزیشن کو تحریری خط جاری کیا تھا جسکے بناء پر آگنائزیشن کے اراکین نے من و ان کاروائی کرکے امروز پرسنل پروٹیکٹیو کٹس ڈسٹرکٹ کرم پاراچینار پہنچائے۔
 
واضح رہے کہ پروٹیکٹیو کٹس سے ڈی ایچ کیو ہسپتال پاراچنار صدہ اور علیزئی میں کام کرنے والے ڈاکٹرز اورپیرا میڈیکل سٹاف کو متعلقہ آئیسولیشن وارڈ اور قرنطینہ سنٹرز میں مریضوں کے نگہداشت اور ٹیسٹ وغیرہ میں آسانی ہوگی۔
 
ڈی ایچ او کرم ڈاکٹر عطاء اللہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ اِسے ہمارے ہیلتھ اہلکاروں کی حوصلہ افزائی ہوگی جبکہ دوسری طرف ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ نے مسلم ہینڈز آرگنائزیشن کے اراکین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خوش آئند قرار دیا ہے۔