پاراچنار، لاک ڈاون کیوجہ سے عوام میں راشن تقسیم

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ملک بھر کی طرح پاراچنار میں بھی لاک ڈاون کی وجہ سے دیہاڑی دار مزدوروں، بیواووں اور مساکین میں راشن کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔

یقیناً ضرورت مندوں تک غذائی مواد و راشن کی فراہمی میں پاراچنار اپنی مثال آپ ہے۔  جہاں اجتماعی و انفرادی طور پر راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

پاراچنار کے مخیر حضرات، تاجر برادری اور پاک فوج کی جانب سے کمانڈنگ آفیسر 8 بلوچ رجمنٹ لیفٹنٹ کرنل جاوید الیاس کی نگرانی میں منظم طریقے سے راشن کی تقسیم کے سلسلے میں آج گوساڑ اور سلطان کی ہندو برادری، ووکیشنل سینٹر کی بیواوں اور عثمانیہ مارکیٹ میں رہائش پذیر اہل سنت گھرانوں تک بھی راشن پہنچایا گیا.

راشن کی تقسیم  ان سب افراد نے پاراچنار کے عوام اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔