لنڈیکوتل : مکان کی چھت گرنے سے دادا دو پوتوں سمیت جاں بحق

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ضلع خیبر کی تحصیل لنڈیکوتل کے دور افتادہ علاقہ پسیدخیل میں بارش کے باعث کمرے کی چھت گرنے سے دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

نمائندہ ٹرائبل پریس  کے مطابق علاقہ پسیدخیل اول خان کلی کے قریب حالیہ بارشوں کی وجہ سے سلیم خان نامی شخص کے گھر کے کمرے کی چھت گر گئی جس میں سلیم خان اور ان کے دو ہوتے فواد، خان اور ہیواد شدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو سیکیورٹی فورسز حکام نے ایمبولینس میں ہسپتال پہنچایا تاہم سلیم خان اپنے دو پوتوں سمیت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

تینوں افراد کی میتوں کو آبائی گاؤں پسیدخیل خیل روانہ کر دیا گیا، مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ خاندان ایک غریب خاندان ہے حکومت متاثرہ خاندان کو بھرپور مالی امداد فراہم کرے۔

دوسری جانب ملاگوری ذگہ کلی میں بارش کے باعث سراج الحق نامی شخص کی کمرے کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں جانی نقصان کی اطلاع ملی ہے۔