ایف سی ساوتھ کے جانب مستحق عوام میں آٹے کی تقسیم

جنوبی وزیرستان میں ایف سی ساوتھ کی جانب سے  مستحق عوام میں آٹے کی مفت تقسیم جاری ہیں۔

ایف سی کی جانب سے جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں وانا،اعظم ورسک، مکین، لدھا اور سراروغہ میں آٹے کی بوریاں مفت تقسیم کی گئی جبکہ اگلے مرحلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ انگوراڈہ، شکائی اور دیگر علاقوں تک بڑھایا جائے گا.

اس موقع پر ایف سی ساوتھ  کے کمانڈٹ  انسپکٹر جنرل اظہراقبال عباسی کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ایف سی علاقے کے عوام کے ساتھ ہیں اور کوسش کرنگے کہ مشکل کے اس گھڑی میں کویی بھی مستحق بھوکہ رہ نہ جایے.

جنوبی وزیرستان کے علاقائی عمائدین نے ایف سی اہلکاروں کی جانب سے غریب لوگوں کو مفت آٹا فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

واضح رہیں،کہ جنوبی وزیرستان کے عوام میں کرونا وائرس سے بچاؤ کا شعور اجاگر کرنے میں بھی ایف سی ساؤتھ اہم کردار ادا کر رہی ہے.