ضلع کرم میں عافیت گاہ کے مزید سنٹرز آپریشنل

ضلع کرم کے علا قے میں صدہ، علیزئی اور بگن میں عافیت گاہ کے مزید سنٹرز آپریشنل ہو گے. صوبائی محکمہ صحت کے جانب سے ڈاکٹر مجاھد بنگش اور ڈاکٹر فضل الرحمان کے ضلع کرم کا تفصیلی دورہ، تمام تر انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا.

اس موقع پر آسسٹنٹ کمشنر زاھد یونس،شاہد رافیق اورڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر ڈاکٹر عنایت الرحمن کے متعلقہ نئے عافیت گاہ علیزئی اور چھپری سکریننگ سنٹر کے جنگی دورے بھی کیا.

آے سی لوئرکرم، زاہد یونس کا کہنا تھا کہ گورنر ماڈل سکول صدہ ھاسٹل میں 120بیڈز، گرلز ڈگری کالج صدہ میں 25 بیڈز، ھائیر سکنڈری سکول علیزئی میں 15 بیڈز اور بگن ڈگری کالج میں 15بیڈز عافیت گاہ سنٹرز سٹینڈ بائی، THQ صدہ اور علیزئی تمام دیگر انتظامات میں مزید تیزی DHO ڈاکٹر عنایت الرحمان ،

ڈاکٹر عنایت الرخمٰن نے کہا کہ محکمہ صحت ضلعی انتظامیہ کے قابل عمل تعاون کے بدولت کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہیں اور چھپری سکریننگ پوائنٹ پر محکمہ صحت کا عملہ تمام تر سازوسامان کیساتھ فرائض میں مگن ہے۔