جنوبی وزیرستان : اسسٹنٹ کمشنر لدھا کا کرونا وائرس کے روک تھام کا جایزہ

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر لدھا اللہ نور خان شیرانی کا ارمی افسران کے ہمراہ کڑمہ، ڈیلہ، عمر راغزایی، خادے، چونڈخیل، امزارے پنچ گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر لدھا نے عوام میں لاک ڈاؤن اور کرونا وائرس کے روک تھام کے بارے عام عوام تک پیغام پنچایا اور گاڑیوں کے لئے فوری طور پرمٹ جاری کرنے کا کہا اور مستحق افراد کا ڈیٹا اکھٹا کرنے پر کام شروع کیا۔

ملک بھر میں کرونا وائرس وباء پھیلنے کی وجہ سے جنوبی وزیرستان تحصیل لدھا،سرویکیی،کے درجنوں دیہاتوں کو خوردونوش کی اشیاء کی قلت اور مصنوعی مہنگائی کا سامنا تھا کیونکہ ان علاقوں میں سڑکوں کی بدحالی اور ٹریفک کم ہونے کی وجہ سے مستقبل میں مزید مشکلات کا اندیشہ تھا۔

اسسٹنٹ کمشنر لدھا اللہ نور خان شیرانی کے ہمراہ گیارہ ایف ایف یونٹ آسمان مانزہ کے کرنل ظفر عباسی بھی ہمراہ تھے اس موقع پر مختلف گاؤں کے نوجوانوں نے رضاکارانہ طور پر نزدیکی گاؤں میں اگاہی مہم اور مستحق افراد کا ڈیٹا اکھٹا کرنا شروع کیا.

اسسٹنٹ کمشنر لدھا اللہ نور خان شیرانی نے گاؤں کڑمہ میں دکانداروں کے علاؤہ علاقے کے مشران، علماءاور نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہے ضرورت کے بغیر گھر سے نہ نکلے اور اگر باہر ممالک یہ دیگر اضلاع سے کویی آیے تو انتظامیہ کو آگاہ کرے۔