مردان کے ایم پی اے عبدالسلام آفریدی بھی کورونا وائرس کا شکار

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مزید 53 کیسز سامنے آئے جس کی تصدیق صوبائی ترجمان اجمل وزیر نے پریس کانفرنس میں کی۔ اجمل وزیر نے بتایا کہ صوبے میں وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 176 ہوگئی ہے جب کہ صوبے میں اب تک اموات کی تعداد 3 ہے۔

ضلع بونیر میں مزید چار افراد کےکورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹیو آئے ہیں جسمیں ایک کاتعلق جوڑ ،ایک باجکٹہ،اور دو افراد غورغوشتو سے ہیں۔ نئے کیسز آنے کے بعد آج پورے بونیر میں نماز جمعہ پرپابندی عائد کردی گئی تھی اور انتظامیہ نے متعلقہ تمام گاؤں کے لوگوں سے اپیل ہے کہ احتیاط کریں۔ بونیر میں کورونا وائرس سے متاثرہ خراڑئی میں خاتون صحتیابی کے بعد گھر منتقل کردی گئی ہے۔

نوشہرہ میں بھی تین افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ نمائندہ ٹی این این کے مطابق 55 سالہ محمد یاسمین سکنہ شاہ فیصل کالونی نوشہرہ ، 40سالہ شاہد خان سکنہ شمع کالونی نوشہرہ اور22 سالہ بلال شاہ سکنہ بدشی نوشہرہ میں وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

مشتبہ افراد کے سمپل اسلام آباد بھیجے گئے تھے جس کے رزلٹ مثبت آئے ہیں۔ کیسز آنے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے تینوں علاقوں کو لاک ڈاؤن کر لیا۔

ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقہ شیخ مل خیل کے رہائشی شیر زرین میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ڈپٹی کمشنر محموداسلم وزیر نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیر زرین کو شک کی بناء پر 24 مارچ کو پولیس ہسپتال پشاورمنتقل کیاگیاتھا، ہسپتال کے طبی عملہ نے لیبارٹری ٹسٹ کے لئے خون کے نمونے لئے تھے جس کے بعد شیرزرین کو فارغ کرکے گھر بجھوایاتھا۔

پشاور پولیس ہسپتال کی آج ملنے والی لیبارٹری نتائج کے مطابق شیرزرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے طعد طبی عملہ کو شیرزرین کے رہائش گاہ روانہ کردیاہے۔ پورے گاوں کو کورنٹائین کرکے مریض کو پشاورمنتقل کیاجائیگا۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ شخص کے جملہ رشتہ داروں کے بھی لیبارٹری ٹسٹ کئے جائیں گے۔ ضلع خیبر میں یہ دوسرا کورونا مریض ہے ایک مریض پہلے صحت یاب ہوچکا ہے۔

چارسدہ کے علاقے شیرپاو زیم میں بھی کورونا وائرس کا مثبت کیس سامنے آگیا جس کے بعد چارسدہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہوگئی۔

28 سالہ متاثرہ نوجوان تحصیل تنگی کے علاقہ زیم کا رہائشی ہے، کورونا وائرس کا مریض ٹی ایچ کیو ہسپتال تنگی کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہے، متاثرہ نوجوان 8 مارچ کو سعودی عرب سے واپس گھر آیا تھا۔

اسی طرح لوئر اورکزئی علاقہ گڈہ سے تعلق رکھنے والے سید حسن نامی شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہیں۔

ڈی سی واصل خان کے مطابق مشتبہ مریض کو 6 دن قبل ڈسٹرکٹ ہسپتال مشتی میلہ ائسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا تھا، آج اس کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت ایا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مریض عراق سے بذریعہ ہوائی جہاز کراچی اور پھر اسلام آباد آیا تھا دونوں ائیرپورٹ پر ان کی سکریننگ ہو چکی تھی۔

ایم پی اے میں بھی وائرس کی تصدیق ہوگئی

تحریک انصاف کے ایم پی اے عبدالسلام آفریدی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ مردان سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

عبدالسلام آفریدی نے مردان خیبرمیڈ یکل کالج سے کورونا کے ٹیسٹ کروائے تھے جو مثبت آئے ہیں جس کے بعد رکن صوبائی اسمبلی نے اپنے گھر میں قرنطیینہ سینٹر قاٸم کرتے ہوئے آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل صوبائی وزیرصحت تیمور جھگڑا نے مردان میں 46 میں سے 39 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی تھی۔