قبائلی ضلع باجوڑ میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

باجوڑ میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا۔ باجوڑ کی تحصیل خار علاقہ شیخ مینو کے رہائشی ظاہر شاہ ولد اشرف خان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، اسلام آباد سے ٹیسٹ رزلٹ مثبت آگیا ہے۔

اسلام آباد سے کیس پازیٹیو آنے کے بعد علاقہ کو سیل کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس نے دنیا بھر کی طرح وطن عزیز میں بھی وبائی صورت اختیار کر لی ہے اور اب تک 13 افراد اس موذی بیماری شکار ہو کر راہی ملک عدم جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 1520 سے زائد ہو گئی ہے.

کورونا وائرس کے پہلے مریض کے بارے میں اہم انکشاف

قبائلی ضلع باجوڑ سے آج کورونا وائرس کے پے بہ پے دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں تاہم باجوڑ سے رپورٹ ہونے والے پہلے کیس کے بارے میں ایک اہم انکشاف سامنے آیا ہے

ٹی ان این ذرائع کے مطابق باجوڑ کی تحصیل خار علاقہ شیخ مینو کے رہائشی ظاہر شاہ ولد اشرف خان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو حال ہی میں تبلیغی جماعت کے ساتھ سہ روزہ لگا کر واپس آیا ہے۔

خیال رہے کہ تبلیغی مراکز میں جماعتوں کا باقاعدہ اندراج کیا جاتا ہے، حال ہی میں سہ روزہ کی جو جماعت گئی تھی اس میں ظاہر شاہ بھی شامل تھا۔

ظاہر شاہ کا ٹیسٹ رزلٹ پازیٹیو آنے پر اب خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس سے مزید کئی لوگ متاثر ہوئے ہوں گے، انتظامیہ کیلئے ان تمام افراد کا ڈیٹا جمع کرنا ناممکن نہیں تو انتہائی مشکل ضرور ہو گا۔

خیال رہے کہ باجوڑ سے آج کورونا کے دو کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ایبٹ آباد میں پاک فوج کے ریٹائرڈ میجر کے بعد ایک اور 75 سالہ مریض کی بھی کورونا وائرس کے باعث موت واقع ہوئی ہے۔