تبلیغی جماعت جس شہر میں ہے وہیں رہے، مجلس شوریٰ کی ہدایت

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

کرونا وائرس کے پیشِ نظر رائیونڈ میں تبلیغی سرگرمیاں وقتی طور پر ملتوی کر دی گئی ہیں۔ حکومت سے مشاورت کے بعد تبلیغی اجتماع کی مرکزی شوریٰ نے ہدایات جاری کر دیں۔

تبلیغی جماعت کی مرکزی مجلس شوریٰ نے ملک بھر میں تبلیغ کیلئے سرگرم  تمام جماعتیں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جہاں ہیں، وہیں رہیں گی، جماعتیں گشت، بیان اور مجمع جمع نہیں کریں گی۔

مرکزی شوریٰ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر کسی ادارے کو اس بارے اشکال ہو تو اپنے افسران بالا سے رابطہ کر لیں، تمام تبلیغی جماعتیں انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں گی۔

مرکزی شوریٰ نے تلقین کی ہے کہ کارکنان، مستورات، بچوں، بڑوں کو اللہ کے حضور توبہ و استغفار کرنی چاہیئے تاکہ اللہ کریم ہمیں اس عذاب سے نجات دے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر تبلیغی مرکز کو خالی کروا لیا گیا تھا اور وہاں موجود تمام جماعتوں کو واپس گھروں کو بھجوا دیا گیا تھا تاہم اسلام آباد میں تبلیغی جماعت کے ارکان کے کرونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر حکومت نے دوبارہ تبلیغی جماعت کی مرکزی مجلس شوریٰ سے مذاکرات کئے جس میں ملک کے مختلف شہروں میں موجود تبلیغی جماعتوں کو بھی کام سے روکنے کی درخواست کی گئی جسے مجلس شوریٰ نے تسلیم کرتے ہوئے جماعت کے ارکان کو تاحکم ثانی جہاں ہیں وہیں رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔