پاراچنار : پاک فوج اور پولیس کی جانب سے ڈاکٹرز کو سلیوٹ

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار کے ڈاکٹرز ہمیشہ انتہائی کم سہولیات کے باوجود ہمہ وقت انسانیت کی خدمت میں مگن رہتے ہیں، انسانیت کی خدمت سے سرشار یہ ڈاکٹرز ہمارے ہیروز ہیں، انہی قومی ہیروز کو آج پاک فوج اور پولیس کی جانب سے بھرپور اندز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

آج پاک آرمی کے کرنل محمد جاوید الیاس اور ڈی پی او محمد قریش خان نے فوج اور پولیس کے جوانوں کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں پر انہوں نے ڈاکٹروں سے ملنے کے بعد انہیں باقاعدہ سلیوٹ کیا.

انہوں نے کہا کہ  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے عملے کی کارکردگی قابل ستائش ہے، ہسپتال میں سہولیات کی کمی کا انہیں ادراک ہے اور انشاء اللہ عنقریب ہسپتال کو سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔