‘کورونا : صوابی پولیس کیلئے چینی طرز کے حفاظتی سوٹ تیار

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

صوابی پولیس نے کوروناوائرس سے بچنے کیلئے چینی طرز کے حفاظتی سوٹ تیار کر لئے۔

ڈی پی او صوابی عمران شاہد کے مطابق ملک میں کورونا وائرس پھیلنے کے پیش نظر صوابی پولیس نے اس سے بچاؤ کےلئے چائنہ طرز کاےحفاظتی سوٹ تیار کئے ہیں، سوٹ پورے جسم کو وائرس سے محفوظ کرنے کےلئے استعمال ہو گا۔

ڈی پی او صوابی نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 100 سوٹ تیار کئے گئے ہیں جو داخلی و خارجی اور متاثرہ علاقوں میں سیکویرٹی پر مامو پولیس اہلکار استعمال کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ قرنطینہ سنٹرز میں ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کےلئے بھی جلد ہی سینکڑوں سوٹ تیار کئےجائیں گے، پولیس اہلکاروں کو کرونا وائرس سے بچانے اور دوران ڈیوٹی حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔