پاراچنار میں میوزک اکیڈمی

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

سکولوں کے شہر پاراچنار میں اب میوزک اکیڈمی بھی کھل گئی۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق اکیڈمی میں نوجوانوں کو رباب، بانسری، طبلہ، ہارمونیم اور موسیقی کے دیگر آلات بجانا سکھائے جاتے ہیں۔

ٹی این این کے ساتھ اس حوالے سے گفتگو میں پاراچنار کے پچیس سالہ امتیاز کا کہنا تھا کہ موسیقی کے شائقین انتہائی پر امن ہوتے ہیں، وہ اپنے علاقے میں امن چاہتے ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے یہ میوزک اکیڈمی کھولی ہے۔

امتیاز کے مطابق اکیڈمی میں اب تک تیس جوانوں نے داخلہ لیا ہے اور باقاعدہ موسیقی کی کلاسوں کا سلسلہ جاری ہے۔

امتیاز حسین کا کہنا تھا کہ جوانوں کے ساتھ ساتھ سکول کے بچے بھی چھٹی کے بعد میوزک اکیڈمی کا رخ کررہے ہیں اور موسیقی کی کلاسوں میں شامل ہورہے ہیں۔

جوانوں کے موسیقی سے لگاؤ کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ علاقے میں موسیقی کا باقاعدہ سکول کھول کر قبائلی علاقوں سے دنیا کو امن کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر موسیقی سیکھنے والے شاگردوں اختر گل اور دلدار نے بتایا کہ کم وقت میں انہوں نے یہاں بہت کچھ سیکھ لیا ہے جبکہ اکیڈمی کا ماحول بھی بہت اچھا ہے۔