کورونا وائرس: مہمند میں ریٹائرڈ ملازمین کو گھرکی دہلیز پر پنشن کی ادائیگی

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ضلع مہمند میں کورونا وائرس سے بچنے کے پیش نظر مہمند پوسٹ افس اہلکاروں نے گھر گھر جاکر ریٹائرڈ ملازمین کو ماہانہ پینشن کی ادائیگی کی۔ گھر کی دہلیز پر ماہانہ پینشن ملنے کو ضغیف العمر پینشنئر نے خوب سراہا۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق ضلع مہمند کے پوسٹ افس سٹاف نے بدھ کے روز کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر گھر گھر جا کر ریٹائرڈ ملازمین میں ماہانہ پیشن کی ادائیگی کی ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پوسٹ افس سٹاف کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ٹوٹل 250 پینشنئر ہیں۔

گزشتہ روز تقرببا 100 پینشنیئرز اور بیواوں کو گھروں کے دلہیز پر تقریبا  22 لاکھ کی ادائیگی کی باقی پینشنیئر کو بھی ایک دو دن میں ادائیگی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس خطرے کے پیش نظر پینشن کی ماہانہ رقم گھر کی دہلیز پر ان کے حوالہ کی کیونکہ ان حالات میں ضعیف العمر مرد اور بیواوں کو پوسٹ افس انا انتہائی مشکل ہے لھذا پوسٹ افس سٹاف نے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے گھر کی دہلیز پر رقم حوالے کرنا اپنا فرض سمجھا۔

ضعیف العمر پینشنیئر اور بیواوں نے پوسٹ افس سٹاف کے اس اقدام کو خوب سراہا اور دعائیں دیں کہ مہنگائی اور حالات کے پیش نظر ہمیں بلا تکلیف اپنا ماہانہ پینشن مل گیا۔