کرونہ وایرس : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا ضلع خیبر کا دورہ

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا ضلع خیبر کے تحصیل لنڈیکوتل میں  کرونا وائرس کے مریضوں کے لئے قائم ائسولیشن وارڈ اور کورنٹین سنٹر کا دورہ کیا. ضلع خیبر میں مشیر اطلاعات اجمل وزیر چیف سیکرٹری کاظم نیاز سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے بھی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے ساتھ لنڈی کوتل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال  میں موجود تھے.

اس موقع پر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نیک داد آفریدی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور دیگر اعلیٰ حکام کو ہسپتال میں کرونا وائرس کے کے مریضوں کے لئے قائم ائسولیشن وارڈ اور کورنٹین سنٹر میں کی گئی اقدامات سے آگاہ کیا جبکہ ہسپتال میں کرونا وائرس کے روکھتمام کے لئے دیگر اقدامات سے آگاہ کیا.

اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے لنڈی کوتل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کرونا وائرس کے روکھتمام کے لئے کی گئی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا

اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ہسپتال میں کرونا وائرس کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر ایمرجنسی مریضوں کے سپیشل وارڈ اور دیگر مریضوں کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے.

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے دورہ کے موقع پر کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل بلال. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اقبال. ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر محمود اسلم وزیر اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل محمد عمران ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمس الاسلام اور دیگر سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے.

ہسپتال میں کرونا وائرس کے کے لئے بہترین اقدامات پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے لنڈی کوتل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نیک داد اور ان کے تمام سٹاف کے اقدامات کو سراہا.