مردان کی یوسی منگا کے 39 افراد میں کورونا کی تصدیق

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin

وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ مردان کی یونین کونسل منگا سے 39 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ تیمور جھگڑا نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مردان کی یونین کونسل منگا ہی سے کورونا کا پہلا مریض جاں بحق ہوا تھا، جس کے بعد پوری یونین کونسل کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔

حکومتی پالیسی کے مطابق یونین کونسل منگا کے رہائشی 46 افراد میں کورونا وائرس کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا، اس سلسلے میں ان کے ٹیسٹ کئے گئے تو ان 46 میں سے 39 افراد سے کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ تیمور جھگڑا نے مزید کہا کہ جیسے ہی مزید تفصیلات سامنے آئیں گی، وہ انہیں سامنے لائیں گے، ہمیں ان حالات سے سبق سیکھ کر گھروں میں بیٹھنا چاہیئے۔