وزیراعظم کی جانب سے ریلیف پیکج کا اعلان، پٹرول 15 روپے لٹر سستا

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات پر 15 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اسمال اور میڈیم انڈسٹری کیلئے 100 ارب کا فنڈ رکھا ہے۔ مزدوروں کے لیے فوری 200 ارب روپے جاری کیے ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال کے لیے وزیراعظم نے ریلیف پیکچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے 3 ماہ کی اقساط میں بل وصول کریں گے۔ مزدور طبقے کیلئے 2 سو ارب کا فنڈز رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صنعتوں کو فوری ٹیکس ریفنڈ جاری کرنے کے لیے 100 ارب دیے جائیں گے۔ دالوں سمیت ضروری اشیا پر ٹیکس میں کمی لارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غریب طبقے کو ریلیف دینے کے لیے 150 ارب روپے چار مہینے کے لیے رکھے گئے ہیں۔

پناہ گاہوں میں اضافہ کریں گے۔ یوٹیلٹی اسٹور کے لیے 50 ارب روپے مزید مختص کیے جائیں گے۔ وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ گندم کی خریداری کے لیے 280 ارب روپے رکھے گئے ہیں تاکہ کسانوں کے ہاتھ میں پیسہ آئے اور کم سے کم دیہی علاقوں میں حالات قابو میں رہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم ملک بھر میں کرفیو لگانے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ ہمیں کورونا سے نہیں، اس کے خوف اور غلط فیصلوں سے زیادہ نقصان ہو سکتا۔ کرفیو لگانے سے ملک پر بہت برا اثر پڑے گا۔ کیا ہم کچی آبادیوں میں لوگوں کو راشن نہیں پہنچا سکتے۔

انہوں ںے کہا کہ کرفیو آخری سٹیج  ہے، اس سے متعلق سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا پڑے گا۔ جہاں کوورنا پھیلنے کا چانس ہے، ہم اس علاقے کو سیل کریں گے۔ کورونا کے خوف میں آکر ہم نے اوورری ایکٹ کر چکے ہیں۔

کرفیو لگانے سے ملک پر بہت برا اثر پڑے گا۔ جہاں کوورنا پھیلنے کا چانس ہے، ہم اسی علاقے کو سیل کریں گے۔ وفاق سمیت تمام صوبوں کو دو ہفتوں بعد پالیسی پر نظرثانی کرنا پڑے گی۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزارت اطلاعات کو ہدایت جاری کی ہے کہ میڈیا ورکرز کے لیے بھی پیکج تیار کیا جائے۔