جنوبی وزرستان میں ژالہ باری سے فصل اور باغات بری طرح متاثر

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

جنوبی وزرستان کے ہیڈ کوارٹر وانا میں طوفانی بارش و ژالہ باری نے تباہی مچا دی ہیں . بارش و ژالہ باری تحصیل برمل کے علاقے شین ورسک سمیت ڈابکوٹ میں موسم بہارکی کھڑی فصلوں کو بری طرح متاثر کردیا۔

دوسری جانب مختلف علاقوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اعظم ورسک،شین ورسک اور گاؤں ڈابکوٹ میں طوفانی بارش ژالہ باری نے کھڑی فصلوں کے علاوہ سولرپلیٹس اور متحدد گاڑیوں کے شیشے توڑدیے ہیں۔

زمیندار طبقے کا کہنا ہے کہ حالیہ طوفانی ژالہ باری سے سینکڑوں کی تعداد میں سبزیوں و میواجات کے باغات بری طرح متاثر کردیا ہےجس سے وانا کے زمیندار طبقے کا کروڑوں روپے نقصان ہوچکا ہے۔

انہوں نے نے پی ڈی ایم اے کے اعلیٰ حکام سمیت حکومت وقت سے مطالبہ کیا حکومت وقت کہ مذکورہ علاقہ کو افت زدہ قرار دیکرنقصانات کا ازالہ کیاجائے۔