پاراچنار میں لاک ڈاون جاری، پولیس نے کھلی دکانیں بند کروا دیں

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

کرونا وائرس سے بچنے اور حفاظتی اقدامات کے پیش نظر پاراچنار شہر میں  بھی لاک ڈاؤن جاری رہا.

ڈی پی او محمد قریش خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی نجف علی اور سٹی انچارج اشتیاق حسین نے بمعہ پولیس ٹیم شہر کے مختلف حصوں میں کھلی دکانوں اور کاروباری اداروں کے مالکان کو احکامات پر عمل کرنے کی تلقین کی اور کہا کہ آئندہ خلاف ورزی کرنے پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس سے بچنے کیلئے حفاظتی تدابیر کے طور پر شہر میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے اور ہوٹلوں، ریستورانوں، حمام اور حجاموں کی دکانوں کو پندرہ روز کیلئے بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ ڈی پی او کرم محمد قریش خان نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں حکومت سے تعاون کریں، تاکہ اس خطرناک وبا سے محفوظ رہ سکیں۔