کوروناوائرس : حکم کی خلاف ورزی پر 20بیوٹی پارلرز کی دکانیں سیل

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

خیبر پختونخوا کے دارلخلافہ پشاور میں کورونا وائرس کے انسداد کے لیے بیوٹی پارلرز، حجام اور ریسٹورنٹ بند کرنے کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والی 20 سے زائد دکانیں  سر بمہر کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹاؤن تھری انتظا میہ کے انفورسمنٹ آفیسر عدنان احمد نے20بیوٹی پارلرز،حجام ،سنوکر کلب، شیشہ ہا ئوس سیل کردئیے۔اس کے علاوہ ریسٹورنٹ،کیفے جس میں خیبر شینواری ،اسلامیہ ریسٹورنٹ،جلیل کبابی وغیرہ کو ہدایت کی کہ ریسٹوران میں کھانے کی سروس معطل رہے گی۔

ٹاؤن تھری کے ایڈمنسٹریٹر میاں انیس الرحمان کی ہدایت پر انفورسمنٹ آفیسر عدنان احمد ہمراہ نے توصیف احمد کے ہمراہ ارباب روڈ ‘یونیورسٹی ٹاؤن ‘ جہانگیر آباد اور فیز 3 چوک میں 20 بیوٹی پارلر،حجام،سنوکر کلب،شیشہ ہاوس کو کرونا وائس کے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے 5 اپریل تک سیل کردئیے جس میں دبء بیوٹی پارلر،نیازی ہیر سیلون، لوریل پروفیشنل اور دیگر شامل ہیں۔

اس موقع پر انفورسمنٹ آفیسر عدنان احمد نے مالکان کو ہدایت کی کہ ان سیلون کو 5 اپریل سے قبل نہ کھولے جائے۔ اس کے بعد جو حکومت کا فیصلہ ہوگا ا س پر عمل کیاجائیگا بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائیگی۔ صرف ہوم ڈلیوری اور گھر کو پیکنگ کی اجازت ہو گی۔

انہوں نے کہاکہ کرونا وائس کے ممکنہ پھیلائو کی روک تھام کے حوالے سے ایکشن لیا گیا ہے تاکہ انسانی جانیں کرونا وائرس سے محفوظ رہے ۔