باجوڑ میں کرونا وائرس کے روک تھام کے حوالے سے کئی ہنگامی اقدامات

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

ضلع باجوڑ کے ڈپٹی کمشنر عثمان محسود نے کرونا وائر س کے پھیلاؤ کے روک تھام کے لئے ضلع بھر میں کئی ہنگامی اقدامات اٹھا ئے ہیں۔

انہوں نے باجوڑ کے تمام عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان اقدامات پر عمل کریں اور حکومت سے بھر پور تعاون کریں۔کیونکہ ان قدامات پر عمل کرکے ہم کرونا وائرس سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ کرونا وائرس کے روک تھام کے لئے مندرجہ ذیل اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

(1 کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے22 مارچ 2020 بروزاتوارصبح 9:00سے 24مارچ 2020 بروز منگل صبح 9:00تک تمام بازار، شاپنگ مالز اور رسٹورنٹ بند رہیں گے۔
2) تمام رسٹورنٹ اور کیفے ٹیریا سے صرف ہوم ڈیلوری کی اجازت ہوگی۔ اور take awaysبھی بند ہوگی۔
3 ) میڈیکل سٹورز، کریانہ کے دوکانات، دودھ کی دوکانات، بیکری، تندور، گاڑیوں کے ورکشاپس، پیٹرول پمپس، گوشت اور مرغی کے دوکانیں، سبزیوں اور فروٹ کے دوکانوں پر اس حکم کا اطلاق نہیں ہوگا اور یہ تمام دوکانیں تا حکم ثانی کھلی رہیں گی۔
4)پورے باجوڑ میں دفعہ 144کے نفاذ کر کے ہر قسم کے تقریبات پر پابندی عائد کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ گھروں میں نجی تقریبات پر بھی پابندی ہوگی۔
5) باجوڑ کے انٹری پوائنٹس ناواگئی کے دربنو اور قذافی کے طورغنڈی کے مقام پر مسافروں کے سکریننگ کی جارہی ہے۔
ؐ6) کل 23مارچ سے بین اضلاع پبلک ٹرانسپورٹ ایک ہفتہ کے لئے بند کر دی گئی ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار اور کیٹگری ڈی ہسپتال لر خلوز ماموند میں آئسولیشن وارڈزقائم کئے گئے ہیں اور ان کو تمام ضروری آلات فراہم کی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈی سی باجوڑ سوشل میڈیا کےزریعے بھی وقتا فوقتا لوگوں کو اپڈیٹ کر رہا ہے۔

حکومت کے مندرجہ بالاا قدامات پر باجوڑ کے عوام بھر پور عمل کر رہا ہےاور باجوڑ کے سیاسی، مذہبی، فلاحی اور یوتھ تنظیموں اورعوام نے ان قدامات کو سراہا اور اس پر مکمل عملدرآمد اور حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کا یقین دلایا ہے۔

اس کے ساتھ آج باجوڑ کے بڑے تجارتی مراکز عنایت کلے اور خار کے تاجر برادری کے صدور محمد حمید صوفی او ر حاجی لعلی شاہ پختونیار نے تمام دوکانداروں سے اپیل کی کہ وہ حکومت کے حکامات پر پورا پورا عمل کریں۔ کیونکہ صرف احتیاط کرنے سے ہم اس کرونا وائرس سے اپنے اپ کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

دوسری طرف کرونا وائرس وباء کے پھیلاؤ روکنے اور اس سے نجات کیلئے عنایت کلے بازار میں تاجروں کے طرف سے ختم القرآن کا اہتمام کیا گیا جس میں تاجر برادر اہل علاقہ اور لیویز اہلکاروں نے بھر پور شرکت کی.ختم القرآن کے بعد ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی اجتماعی دعائیں کی گئی۔

یہ اعلان بھی ہوا کے عنایت کلے بازار میں دکانیں کھلنے سے پہلے ہر روز ختم قرآن ہوگا۔