پشاور میں شادی کی تقریب منعقد کرنے پر دلہا گرفتار

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

صوبائی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں تقریبات پر پابندی کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر پشاور  انتظامیہ نے  شادی کے ایک تقریب پر چھاپہ مارا ہے اور دلہے کو گرفتار کرلیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق شادی کی یہ تقریب رنگ روڈ پشتخرہ پر جاری تھی جس اسسٹنٹ کمشنر رضوانہ ڈار اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاشف جان نے چھاپہ مار کر تقریب میں شریک سب مہمانوں کو گھروں کو بھیج دیا جبکہ دلہے کو گرفتار کرکے حوالاے لے گئے۔

صوبائی حکومت کی اس پابندی کے باوجود صوبے کے مختلف علاقوں میں شادی بیاہ اور دیگر تقریبات زور و شور سے جاری ہے اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر تقریبات کی تصاویر شئیر کرکے صوبائی حکومت   کے احکامات کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔