کورونا وائرس: لنڈی کوتل کے غریب عوام میں فوڈ پکیج تقسیم

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

لنڈی کوتل پاکستان تحریک انصاف پی کے 105 کے سابق امیدوار شاہد شینواری نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی وبائی صورتحال کے پیش نظر یتیموں، مساکین، 300 بے بس افراد میں فوڈ پکیج تقسیم کردیئے۔

اس موقع پر شاہد شینواری نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پاک افغان طورخم سرحد کئی دنوں سے بند ہے جس سے زیادہ تر عوام کی روزگار وابستہ ہے، بارڈر بند ہونے سے لنڈی کوتل میں مزدوری کی دیہاڑی بند ہو گئی, زیادہ تر عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غریب عوام کی خدمت اولین عبادت ہے اس لیے انہوں نے اس مشکل صورتحال میں 300 غرباء میں فوڈ پکیج تقسیم کئے، غریب عوام اور علاقے کی خدمت جاری رکھیں گے۔

مقامی لوگوں نے اس سخت، مشکل اور ہنگامی حالت میں امداد پر شاہد شینواری کا شکریہ ادا کیا۔