خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 34 تک پہنچ گئی

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے مزید 15 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہ ریلیف و آبادکاری کے مطابق تمام افراد حال ہی میں ایران سے براستہ تفتان پاکستان آئے تھے۔ محکمہ کے مطابق متاثرہ افراد کو ڈیرہ اسماعیل خان کے قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا ہے۔ نئے کیسز آنے سے صوبے میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 34 ہوگئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور اور مردان میں کورونا کے دو مریض جاں بحق ہوگئے تھے۔ مردان میڈیکل کمپلیکس میں کورونا وائرس سے جاں بحق شخص سعادت خان کا تعلق یونین کونسل منگا سے تھا جو ایک ہفتہ پہلے عمرے سے آیا تھا۔

سعادت خان کی عمر 50 سال تھی اور ان کے کرونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا تھا۔ ہسپتال زرائع نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والا شخص ٹی بی کا بھی مریض تھا لیکن ان کی موت کورونا سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج ہنگو کے رہائشی 36 سالہ مریض کے موت کی بھی تصدیق کردی ہے۔ یہ مریض بھی چند دن پہلے متحدہ عرب امارات سے واپس آیا تھا اور پشاور کے علاقے سفید ڈھیری میں رہائش پذیر تھا۔