اورکزئی میں پولیس چیک پوسٹ پرحملہ، دو پولیس اہلکار جاں بحق

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ضلع اورکزئی میں پولیس چیک پوسٹ پرحملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اورکزئی ماموزئی ارغنجو میں پولیس چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار اختر جانان اور یحیی جاں بحق ہوگئے۔

حملے کے بعد ڈی سی واصل خٹک نے میڈیا کو بتایا کہ اپر اورکزئی ماموزئی میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ دہشت گردوں نے کیا ہے، دہشت گردوں کے ایسے حملوں سے ہمارے حوصلے مزید بلند ہونگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ڈی۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈی پی او نثار احمد خان نے کہا کہ ماموزئی حملے میں شہید 2 پولیس اہلکاروں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا اور اپنے ملک سے دہشت گردوں کا صفایا کرکے دم لیں گے۔

دونوں پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ آج اورکزئی ہیڈ کوارٹر ہنگو میں ادا کیا جائے گا۔