شمالی وزیرستان : لیفٹیننٹ سمیت 4 فوجی جوان جاں بحق

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں لیفٹیننٹ سمیت 4 فوجی جوان اور 7 عسکریت پسند جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل کے علاقے ماما زیارت میں انٹیلی جنس زرایعوں سے ایک خفیہ ٹھکانے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس پر کاروائی کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کاروائی کے دوران 7 عسکریت پسند مارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 4 جوان بھی جانبحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ وگولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہیدوں میں لاہور کے 26 سالہ لیفٹیننٹ آغا مقدس علی خان، لیہ کے 24 سالہ سپاہی محمد قاسم، نارووال کے 23 سالہ سپاہی توصیف شامل ہیں۔