خیبر پختونخوا، 65 مشتبہ کورونا کیسز میں سے 33 کلیئر

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

خیبر پختونخوا محکمہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس کی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق صوبے میں اب تک 65 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ 33 کیسز کلیئر قرار دیئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق اب تک 16 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

اس کے مطابق پشاور میں 18 مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے، جبکہ 14 کلیئر قرار دیئے گئے، ڈی آئی خان سے 20 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے، 15 میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔  رپورٹ میں بتایا گیا کہ مردان سے 5، چارسدہ سے 2، لوئر دیر سے 1، ایبٹ آباد سے 6، صوابی سے 5، سوات سے 3، باجوڑ سے 1 اور ضلع کرم سے 2 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے کورونا سے متعلق تازہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس طلب کر لیا۔ صوبائی وزیر صحت، مشیر اطلاعات، چیف سیکرٹری اور دیگر متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوں گے۔