ڈپٹی کمشنر کرم کا پاراچنار میں قرنطینہ سنٹر کا دورہ

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ضلع کرم کے ڈپٹی کمشنر شاہ فہد نے قرنطینہ سنٹر بقمام گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر 2 پاراچنار کا دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ہیلتھ، ٹی ایم اے اور سی اینڈ ڈبلیو کے قرنطینہ سنٹر میں سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور دو بیڈز پر مشتمل کمروں کا بھی معائنہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سنٹر میں زائرین اور باہر سے غیر قانونی راستوں پر پاراچنار آنے والے اور جن افراد میں کرونا وائرس کے علامات کی تصدیق کی جاتی ہے تو انہیں ان قرنطینہ سنٹر میں رکھا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکمہ جات کو اس حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کئے کہ شام تک قرنطینہ سنٹر میں تمام تر سہولیات مکمل ہونی چاہئیے جبکہ محکمہ ہیلتھ سے قرنطینہ سنٹر میں جملہ سہولیات مکمل کرنے کا رپورٹ بھی طلب کیا۔

اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر عطاءاللہ، تحصیلدار محال کرم امتیاز احمد، تحصیلدار سید مصدق حسین شاہ اور متعلقہ محکمہ جات کے آفسران بھی موجود تھے۔