افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کا عمل عارضی طور پربند

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

افغانستان کے ساتھ طورخم اور چمن کراسنگ پوائنٹس کی بندش کے بعد پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کا عمل عارضی طور پر روک دیا۔

یو این ہائی کمیشن برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے افغانستان کے ساتھ طورخم اور چمن کراسنگ پوائنٹس کی بندش کے بعد پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کا عمل عارضی طور پر روک دیا۔

یہ عمل حکومت پاکستان کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کی غرض سے اٹھائے گئے اقدامات کے تحت کیا گیا ہے۔

یو این ایچ سی آر ترجمان کے مطابق خیبرپختونخوا میں اضاخیل نوشہرہ اور بلوچستان میں بلیلی، کوئٹہ میں یو این ایچ سی آر کے مراکز اگلے احکامات تک جبکہ افغانستان میں امدادی رقوم دینے کے مراکز بھی بند رہیں گے۔