خیبر پختونخوا : کورونا وائرس کے پیش نظر قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیراعلٰی نے قیدیوں کی سزا میں 2 ماہ کم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ کورونا وباء کی شکل اختیار کر گیا، عوام کے ساتھ قیدیوں کو بھی ریلف دیں گے.  سزائیں کم ہونے سے بیشتر قیدیوں کو رہائی مل جائے گی۔

معاون خصوصی جیل خانہ جات تاج محمد کا کہنا ہے کہ فیصلے کا اطلاق دہشت گردی واقعات میں سزا یافتہ قیدیوں پر نہیں ہوگا، فیصلہ انسانی ہمدردی کے تحت کیا ہے، تمام جیلوں کو آج اعلامیہ مل جائے گا، جبکہ رہائی پانے والے قیدیوں کی اعداد شمار جلد مکمل کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس وبا کی شکل اختیار کر گیا ہے، عوام کے ساتھ قیدیوں کو بھی ریلیف دیں گے جبکہ سزائیں کم ہونے سے بیشتر قیدیوں کو رہائی مل جائے گی۔ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات تاج محمد کا کہنا تھا کہ فیصلے کا اطلاق دہشت گردی کے واقعات میں سزا یافتہ قیدیوں پر نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ انسانی ہمدردی کے تحت کیا گیا ہے جس کا اعلامیہ تمام جیلوں کو آج مل جائے گا۔ تاج محمد نے کہا کہ رہائی پانے والے قیدیوں کی اعداد و شمار جلد مکمل کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ دسمبر 2019 میں چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والا کووڈ 19 (نوول کورونا وائرس) دنیا کے تقریبا 156 ممالک تک پھیل چکا ہے اور اس سے دنیا بھر میں ایک لاکھ 56 ہزار 400 سے زائد افراد متاثر ہوئے۔

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں اب تک کورونا وائرس کے 184 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے سب سے زیادہ 150 کا تعلق سندھ سے ہے۔