پشاور: کورونا متاثرین کے اہل خانہ کو راشن فراہم کرنیکی یقین دہانی

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

خیبر پختونخوا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں جو افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوں گے ان کے اہل خانہ کو مفت راشن فراہم کیا جائے گا۔  کے پی حکومت کے فیصلے کے تحت سرکاری قرنطینہ میں رہنے والے متاثرین کے اہل خانہ کو صوبائی حکومت کی جانب سے مفت راشن دیا جائے گا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے فیصلے کے تحت جو راشن فراہم کیا جائے گا اس میں 20 کلو آٹے کا پیکٹ، 10 کلو چاول، 10 کلو چینی، 5 کلو دالیں اور خشک دودھ شامل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ ریلیف کے پی کی جانب سے اس سلسلے میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق متاثرہ مریضوں کے اعداد وشمار اکھٹے کرکے راشن کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔

وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ نے گذشتہ روز ہدایت کی تھی کہ سکھر آئی سولیشن سنٹر میں داخل مریضوں کے گھر راشن پہنچایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ راشن کی فراہمی مریضوں کی صحتیابی تک جاری رکھی جائے۔

وزیراعلٰی سندھ نے واضح طور پر کہا ہے کہ زیر علاج مریضوں کو چاہیے کہ اپنے گھر والوں کی فکر چھوڑ دیں اور اپنی صحت کی جانب توجہ دیں۔ سید مراد علی شاہ نے وزیر بلدیات سندھ ناصرحسین شاہ کو ہدایت کی تھی کہ ایران سے واپس آنے والے متاثرہ زائرین کے گھروں کا ایڈریس لے کر میڈیا کوریج کے بغیر راشن پہنچایا جائے۔