باجوڑ میں صاف ستھرا بازار مہم کا افتاح

باجوڑ میں صاف اور ستھرا بازار مہم کا افتاح کیا گیا ۔ اس سلسلے میں ڈی، سی باجوڑ محمد عثمان محسود اور باجوڑ کے ہیڈکوارٹر خار بازار کے تاجر برادری ٹی،ایم،او فیاض محمد و دیگر حکام نے مہم کا آغاز کیا اور بازار کے صفائی ستھرائی چیک کی ۔

باجوڑ پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عثمان محسود نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے بارے میں ہمارا دین اسلام ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ صفائی کا خاص خیال رکھا جائے.

انہوں نے خار بازار کے کابینے اور دکانداران کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ قبائلی اضلاع کا مرجر خیبر پختونخوا کیساتھ ہوا ہے اس لئے حکومت کی یہ اولین ترجیح ہے کہ ان اضلاع کے بازاروں اور مارکیٹوں کو خوبصورت اور پر کشش بنائے اور اس کیلئے حکومت خیبر پختونخوا بھی مرجڈ اضلاع کیلئے خطیر رقم مختص کر رہی ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ باجوڑ کیلئے سولر گرڈ اسٹیشن کی بھی منظوری دے دی گئی ہیں اور اس منصوبے کیلئے دس کنال زمین بھی مختص کی گئی ہیں جبکہ مامد گٹ تا تیمر گرہ سڑک کے منصوبے کیلئے بھی خطیر رقم مختص کیا جا چکا ہیں جن پر اپریل سے آغاز ہوگا جبکہ ناوگئی تا منڈا، سڑک کیلئے مختص کیا گیا 12 کروڑ روپے کا گرانٹ ان کے علاوہ ہیں ۔

اس موقع پر خار بازار کے صدر حاجی خان بہادر اور تمام کابینہ نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔