ضلع مہمند میں ‘بہار والی بال ٹورنامنٹ’ اختتام پذیر

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

قبائلی ضلع مہمند میں چاندہ میاں گان کے مقام پر موسم بہار والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا ۔ ٹورنامنٹ میں مختلف علاقوں کے 22 ٹیموں نے حصہ لیا۔

سیمی فائنل میچ میں شیدا کلب بابی خیل اپر مہمند مہمند اور لوئر مہمند کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلے کے بعد لوئر مہمند نے ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔

قبائلی ضلع مہمند تحصیل حلیمزئی چاندہ میاں گان کے مقام پر والی بال آرگنائزر میاں حبیب سید اور کمیٹی ممبران کے تعاؤن سے موسم بہار والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔

ٹورنامنٹ 15 دن تک جاری رہا جبکہ ٹورنامنٹ میں کل 22 ٹیموں نے حصہ لیا۔

فائنل میچ میاں گان کلب اپر مہمند اور لوئر مہمند کے درمیان کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلے کے بعد لوئر مہمند نے فائنل میچ جیت کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔ مین آف دی ٹورنامنٹ رنر ٹیم کے اقرار خان قرار دیا گیا۔

آخر میں مہمانان گرامى سرتاج خان حلیمزئی، ملک نثار احمد خان، 205 ونگ کے کیپٹن حمزہ نے بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں اور ونر و رنر ٹیموں کے کپتانوں میں ٹرافیاں تقسیم کئے۔ اس موقع پر محکمہ تعلیم کے فیزیکل سپر وائزر ابراہیم خان بھی موجود تھے۔

ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ملک نثار احمد نے تمام کھلاڑیوں اور آرگنائزیشن کمیٹی کو خراج تحسین پیش کیا۔ کہ اس طرح ٹورنامنٹس کے انعقاد سے علاقے میں امن کا فضاء قائم ہو سکتا ہے۔